ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چینی میڈیا کا ہندوستان پر طنز،لگتا ہے 1962کی ہار کا گہرا اثر ہوا ہے

چینی میڈیا کا ہندوستان پر طنز،لگتا ہے 1962کی ہار کا گہرا اثر ہوا ہے

Thu, 29 Jun 2017 20:07:30    S.O. News Service

نئی دہلی،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین اور ہندوستان میں مسلسل کشیدگی جاری ہے۔چین نے ہندوستانی فوجیوں پر سرحد میں گھسنے اور سڑک کے تعمیراتی کاموں کو روکنے کا الزام لگایا ہے۔ وہیں ہندوستان کے دو بنکروں کو بھی توڑ دیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ ہی چینی میڈیا بھی ہندوستان پر حملہ آور ہو گیا ہے۔چینی ویب پورٹل میں ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ لگتا ہے ہندوستان پر 1962کی شکست کا کافی گہرا اثر پڑا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ سکم بارڈر کے معاملے پر بھی مقامی میڈیا نے نشانہ لگاتے ہوئے اس واقعہ کو بھی 1962کی جنگ کے دوران امریکی حمایت سے جوڑتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی میڈیا مسلسل اس طرح کا ماحول بنا رہی ہے، جیسا کہ چین کے فوجیوں نے سرحد کو پار کرکے ان سرزمین میں قدم رکھ دیا ہو۔وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ امریکی دورے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ابھی جولائی میں ہی ہندوستان، امریکہ، جاپان بحر ہند میں ملٹری مشق کریں گے۔اس کے علاوہ بھی ہندوستان، چین کے معاملے پر روس سے بھی تعلق بنائے ہوئے ہے۔
گلوبل ٹائمز نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ سکم ایک آزاد ملک تھا، لیکن 1975میں وہ ہندوستان کے ساتھ جڑ گیا تھا۔چین اور سکم کے درمیان پہلے ہی سرحد کو لے کر فیصلہ ہو چکا تھا، حکومت ہند کو اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے،زیادہ تر دقت مغربی حصے کولے کر ہے۔2006میں دونوں ممالک کے درمیان سکم ناتھو لا کو لے کر فیصلہ ہوا تھا۔
 


Share: